مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے تیسرے دن نمائش میں شریک ایرانی عسکری وفد کے سربراہ اور ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جنرل مختار زادہ نے پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین سے ملاقات کی۔
جنرل مختار زادہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران دفاعی، عسکری اور نئی ایجادات کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے اور پاکستان سے تعلقات کے فروغ میں ہم کسی حد کے قائل نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون بلاشبہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔جنرل مختارزادہ نے پاکستانی حکومت اور مسلح افواج کی میزبانی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دفاعی اور عسکری ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے ایک اچھا قدم قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان گہرے تعلقات رکھنے والے دو دوست اور برادر ملک ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں باہمی صلاحیتوں کو خاص طور پر دفاعی اور عسکری شعبوں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر خصوصی توجہ ہے اور ان کے احکامات کے پیش نظر ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کے لئے کسی حد کے قائل نہیں ہیں۔
جنرل مختار زادہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان انتہائی قریبی تاریخی اور اچھے تعلقات رہے ہیں اور اب دفاعی تعاون سمیت ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے بہت واضح افق موجود ہے۔پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی اور فوجی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں اعلی سطحی ایرانی فوجی وفد کی موجودگی اور آئیڈیاز 2022 نمائش میں شرکت کو سراہتے ہیں۔محمد اسرار ترین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان بالخصوص وزارت دفاعی پیداوار کے سنجیدہ عزم پر زور دیا۔
ایرانی عسکری وفد کے سربراہ:
ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا
پاکستان کے شہر کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں شریک ایرانی عسکری وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون بلاشبہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔
News ID 1913212
آپ کا تبصرہ